• Home
  • /
  • Blog
  • /
  • 23 March Pakistan Day Speech in Urdu Written

23 March Pakistan Day Speech in Urdu Written

Posted in Urdu Speeches   on  March 19, 2022 by Shoaib

موضوع: 23 مارچ تجدید عہد کا دن

(یوم قرار داد پاکستان)

شب گریزاں ہو گی آخر جلوہ خورشید سے
یہ جہاں معمور ہو گا نغمہ توحید سے

جناب صدر محفل۔ پرنسپل صاحب/صاحبہ۔پیارے ساتھیو۔پیاری بہنوں۔آج جس موضوع پر مجھے کچھ کہنا ہے وہ ہے 23 مارچ تجدید عہد کا دن۔

!جناب والا
گردش زمانہ کی چند حسین ساعتوں میں کچھ ساعتیں ایسی ہوتی ہیں جو کاروان اقوام کا رخ موڑ دیتی ہیں اور اپنے طور پر وقت اور زمانہ کی گردش کو روک کر اسے امر کر دیتی ہیں۔ایسا ہی ایک دن اور حسین ساعت 23 مارچ 1940 ہے۔جب ہندی مسلمانوں نے تحریک پاکستان کی پر پیچ مسافت طے کرتے ہوئے اپنے محبوب قائد کی قیادت میں مینار پاکستان کے پروقار تاریخی مقام پر ایک متفقہ قرار داد منظور کی جسے عرف عام میں قرار داد پاکستان کہا جاتا ہے۔

!سامعین ذی وقار
اس عہد ساز دن یا قرار داد پاکستان کی افادیت ،اہمیت اور تشریح کے لئے زیادہ تگ و دو کرنے یا تاریخی کتابیں کھوجنے کی ضرورت نہیں یہ تو کل کی بات ہے جب اس دن کی کوکھ سے جنم لینے والی قرار داد ایک آزاد نظریاتی اسلامی ریاست کو آزاد دنیا کے نقشہ پر وجود دینے میں کامیاب ہوتی ہے۔

!جناب والا
نظریہ پاکستان کی اساس اور بنیاد لا الہ الااللہ پر تھی اسی اساس سے حضرت قائداعظم ؒ نے تین راہنما اصول اتحاد،ایمان،اور تنظیم اخذ کرتے ہوئے منتشر قوم کی کچھ یوں شیرازہ بندی کی کہ اُس دور کی دو بڑی طاقتوں ہندوؤں اور انگریزوں کو منہ کی کھانا پڑی اور یوں 14 اگست 1947ء کو اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک آزاد وطن سے سرفراز فرمایا۔

!سامعین محترم
تحریک پاکستان،تصور پاکستان، قرار داد پاکستان اور تشکیل پاکستان کے تاریخی پس منظر میں جب ہم وطن عزیز کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہیں تو کلیجہ منہ کو آتا ہے۔

موجودہ حالات کے تناظر میں وطن عزیز میں قومی یکجہتی،امن عامہ اور استحکام پاکستان کی اشد ضرورت ہے۔ہر پاکستانی شہری کو خواہ وہ جواں ہو یا بوڑھا،عورت ہو یا مرد،پنجابی ہو یا پٹھان،سندھی ہو یا بلوچی۔اسے گلی گلی کوچے کوچے قومی یکجہتی اور ملی یکسوئی کو پارہ پارہ کرنے والی منفی قوتوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرنا ہو گا،اس جہا د میں کامیابی اور کامرانی حاصل کرنے کے لئے ایثار ،قربانی اور جان کا نذرانہ درکار ہو گا اس امید کے ساتھ

اگر عثمانیوں پر کوہ غم ٹوٹا تو کیا غم
کہ خون صد ہزار انجم سے ہوتی ہے سحر پیدا

23 مارچ تجدید عہد کا دن ہے اور ہمارا آج کا عہد یہ ہونا چاہیے کہ ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں اور قوتوں کو کام میں لاتے ہوئے ملک و قوم ،مذہب و ملت کی خدمت اور پاکستان کی فلاح و بقا ترقی اور خوشحالی کے لئے ہم وقت کوشاں رہیں گے۔

پاکستان پائندہ باد

Some Useful Articles

About Shoaib Akram

admin

I've been in the business of writing, marketing, and web development for a while now. I have experience in SEO and content generation. If you need someone who can bring life to your words and web pages, I'm your guy.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked

{"email":"Email address invalid","url":"Website address invalid","required":"Required field missing"}
Subscribe to get the latest updates