• Home
  • /
  • Blog
  • /
  • Ahkam-e-Elahi Decrees Of God Allama Iqbal Poetry Shayari

Ahkam-e-Elahi Decrees Of God Allama Iqbal Poetry Shayari

Posted in Kulyat-e-Iqbal   on  July 30, 2021 by Shoaib

احکام الہی

پابندی تقدیر کہ پابندی احکام!
یہ مسئلہ مشکل نہیں اے مرد خرد مند

معانی
عقل مند آدمی مرد خرد مند
قید غلامی پابندی
حکم کی جمع احکام
سوال ،معاملہ مسئلہ

مطلب:اے عقل مند شخص اس بات کا جواب مشکل نہیں ہے کہ تجھے تقدیر کے احکام کی پابندی کرنی چاہیے یا اللہ کے احکام کی۔

اک آن میں سو بار بدل جاتی ہے تقدیر
ہے اس کا مقلد ابھی ناخوش ، ابھی خورسند

معانی
لمحہ آن
پیروی کرنے والے مقلد
خوش خورسند

مطلب: تقدیر تو مستقل کسی کی بھی نہیں ہوتی۔ایک لمحہ میں سوبار بدل سکتی ہے۔تقدیر کے احکام کی پیروی کرنے والا(اگر تقدیر کا فیصلہ اس کی پیروی کرنے والے کے حق میں نہیں) تو وہ اس سے ناراض ہو جاتا ہے۔اوراگر اس کے خیال کے مطابق ہو تو خوش ہو جاتا ہے۔تقدیر کی پابندی دکھوکہ ہے۔اصل پابندی اللہ کے احکام کی ہے جس کے تقدیر بھی تابع ہے۔

تقدیر کے پابند نباتات و جمادات
مومن فقط احکام الہی کا ہے پابند

معانی
محض فقط
اللہ کے حکم احکام الہیٰ

مطلب:تقدیر کی پابندی کرتے تو ہم نے جمادات(زمین ،پہاڑ،پتھر،سونا،موتی وغیرہ بے جان اشیا)کو دیکھا ہے یا نباتات کو جو گھاس پھوس فصلوں وغیرہ پر مشتمل ہے۔مومن کوئی جماداتی یا نباتاتی مخلوق نہیں ہے۔وہ حرکت کرنیوالی با عقل وبا اختیار مخلوق ہے۔اور سوائے اللہ کے احکام کے کسی اور کے حکم کو تسلیم نہیں کرتا۔تقدیر کو مومن احکام الہیٰ کے تحت سمجھتا ہے،اس لیے وہ اس کی پابندی نہیں کرتا۔

Some Useful Articles

About Shoaib Akram

admin

I've been in the business of writing, marketing, and web development for a while now. I have experience in SEO and content generation. If you need someone who can bring life to your words and web pages, I'm your guy.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked

{"email":"Email address invalid","url":"Website address invalid","required":"Required field missing"}
Subscribe to get the latest updates