• Home
  • /
  • Blog
  • /
  • Farewell Speech For Students By Teacher in Urdu

Farewell Speech For Students By Teacher in Urdu

Posted in Urdu Speeches   on  March 19, 2022 by Shoaib

موضوع: رئیس مدرسہ کی طرف سے الوداع

!معزز رفقاء کرام اور مستقبل کے روشن ستارو

!السلام علیکم

آج کی تقریب سعید ان طلبہ کو الوداع کہنے کے لئے انعقاد پذیز ہوئی ہے۔جو اس ادارہ میں جماعت دہم تک علم و فن کی دولت سے مالا مال ہو چکے ہیں۔ایک ساتھ رہتے انس و مروت پیدا ہوجانا ایک فطری امر ہے۔اور خاص طور پر جب کہ یہ ساتھ ایک شفیق باپ اور فرمانبردار بیٹے کا ہو تو اس کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔تاہم اس میں قانون فطرت کے مطابق ایک حسین پہلو بھی موجود ہے۔کہ ان طلبہ کی ایک کھیپ تیار ہو کر زندگی کے وسیع میدان میں سر گرم عمل ہونے کے لئے آگے بڑھ رہی ہے۔اس کھیپ سے امید کی جاتی ہے۔کہ اس دور میں ایک نئے اور اچھے با ب کا اضافہ کریں گے۔

Read Also: Alwidai Speech in Urdu For Matric Students

!عزیزان محترم

جس طرح ایک عمارت کی تعمیر اچانک نہیں ہو جاتی۔بلکہ یہ تعمیر ایک ایک اینٹ اور ایک ایک مرحلہ سے عبارت ہوتی ہے۔اس طرح بچوں کی یہ تعلیمی عمارت بھی اچانک تعمیر نہیں ہوتی۔خون دل صرف کیا جاتا ہے۔تو بہار آتی ہے۔میں اور میرے جملہ رفقیان سفر اس تعلیم کی عمارت میں ہمہ تن مصروف ہیں۔یہ تعمیر جامد و ساکت نہیں بلکہ چار دانگ عالم میں پھیل جانے والی ہے۔اگر اس تعمیر یعنی ہمارے تربیت یافتہ طلبہ نے اس عالم میں ایک روشن اور خوبصورت باب کا اضافہ کیا۔تو یقیناً ہم اپنے فن میں ماہر بھی ہیں اور اپنے فن سے مخلص بھی۔اگر خدانخواستہ ایسا نہ ہو تو یقین جانئے نہ تو ہم اپنے فن میں ماہر ہونے کا دعویٰ کر سکتے ہیں اور نہ ہی اپنے آپ سے،اپنی قوم سے اپنے ملک سے اور دین و وطن سے مخلص ہونے کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔اس صورت میں ہم اپنے خدائے بزرگ و برتر اور معلم کائنات ﷺ جن کے مقدس پیشے کو اختیار کیا ہے یقیناً ایک روز ہم سے ضرور باز پرس کریں گے۔

!اے پیارے بچو
اب آخر میں آپ سے مخاطب ہوں۔ کہ صابن اور سرف جتنا بھی اعلیٰ ہو،وہ کالے کمبل کو سفید نہیں کر سکتا ۔البتہ سفید کپڑے کے میل کچیل کو صاف کر دیتا ہے۔ہم نے آپ کے روح و جسم سے جہالت کے کالے میل کو صاف کرنے حتیٰ المقدور کوشش کی ہے۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید علم و فن کے اجالے عطا فرمائے۔میں اپنی طرف سے یقین دلاتا ہوں،کہ تمہیں زندگی کے کسی میدان میں ہماری ضرورت پڑے تو ہماری تمام تر صلاحیتیں تمہارے لئے ہوں گی۔ان شاء اللہ خدا ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

دشمن بھی جو آئے تو میرے سائے میں بیٹھے
میں ایک گھنا پیڑ سرراہ گزر ہوں

More Urdu Written Speeches Copy and Paste

Also Read: Meri Pehchan Pakistan Speech in Urdu
Also Read: Urdu Speech on Teacher Respect

Some Useful Articles

About Shoaib Akram

admin

I've been in the business of writing, marketing, and web development for a while now. I have experience in SEO and content generation. If you need someone who can bring life to your words and web pages, I'm your guy.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked

{"email":"Email address invalid","url":"Website address invalid","required":"Required field missing"}
Subscribe to get the latest updates