Friendship Quotes in Urdu | Dosti Quote in Urdu
If you are looking for quotes in Urdu about friendship, then this is the right place for you. These Dosti or friendship quotes are in Urdu text. If You have a YouTube Channel, website, or blog, you are free to copy and paste these Urdu quotes into your projects.
Top 300 Best Friendship Quotes in Urdu Copy Paste
Have you ever read that, “The greatest gift of life is friendship? Everyone wants to make true friends in life, so they make your life even more deeply than love. To keep this thing in mind, we are going to share with you the Best Friendship Quotes in Urdu.
True, Fake, Selfish, Broken Friendship Quotes in Urdu
Henry Adams once said, “Friends are born, not made”. So, How to realize if your friend is true or fake?
If your friend is selfish, or you are broken for some reason and looking for words, then these quotes will really help y0u to tackle the situation.
اللہ کی بہترین نعمت مخلص دوست ہے۔(حکیم اقلیدس)
سچی محبت ایک قابل قدر شے ہے لیکن سچی دوستی اس بھی نایاب ہے۔(لارڈ کفوکا)
دنیا میں اگر کوئی دوزخ ہے تو وہ نادان کی دوستی ہے۔
دوستی گلاب کا پھول ہے جس کے ساتھ کوئی کانٹا نہیں۔
جس نے کبھی دوست نہیں بنایا وہ کبھی دوست نہیں بن سکتا۔(لارڈ ٹینی سن)
دوست کا امتحان مصبیت کے وقت میں ہوتا ہے۔
یقین جانو کہ جس شخص کے گہرے تعلقات رکھنے والے دوست اچھے ہیں وہ خود بھی ضرور اچھا ہوگا۔(لیموٹیر)
ٹوٹی ہوئی دوستی جڑ سکتی ہے مگر ثابت نہیں ہو سکتی۔
جو اپنوں کے ساتھ وفا نہیں کرتا عقل مندوں کے نزدیک دوستی کے قابل نہیں۔(شیخ سعدیؒ)
جو اپنے دوست کو برے کاموں سے پندو نصائح کے ذریعے باز نہیں رکھتا وہ دوستی کے قابل نہیں ہے۔
دوست ہزار بھی کم ہیں اور دشمن ایک بھی زیادہ ہے۔
اگر تو چاہتا ہے کہ دن کی طرح روشن ہو جائے تو اپنی ہستی کو اپنے دوست کے سامنے جلا ڈال۔(مولانا رومؒ)
سچی دوستی کی علامت یہ ہے کہ مفلسی کی حالت میں دوست کی عزت اس کی تونگری سے بڑھ کر کی جائے۔
اپنا راز دوست سے بھی نہ کہو خواہ دوست مخلص ہو۔کیا خبر کہ وہ ایک دن دشمن بن جائے؟ اسی طرح ہر وہ تکلیف جو تم دشمن کو پہنچا سکتے ہو نہ پہنچاؤ۔شاید یہی دشمن ایک دن تمہارا دوست بن جائے؟
دوست کی کامیابی پر مغموم ہونا اتنا دشوار نہیں جتنا اس کی کامیابی پر مسرور ہونا مشکل ہے۔
دوست کو اپنے حال سے اتنا ہی واقف کرو کہ اگر دشمن بھی ہوجائے تو نقصان نہ پہنچا سکے۔
دوستی تم کو ہر گز اختیار نہیں دیتی کہ اپنے دلی دوستوں کو سخت باتیں کہہ لیا کرو بلکہ جس قدر دوستی گہری ہو اس قدر خلق اور لحاظ چاہئیے۔(بیکن)
مجھے میرے دوستوں سے بچاؤ،دشمنوں سے بچنے کا انتظام میں خود کر لوں گا۔(والٹیر)
ہمارا بدترین دشمن وہ ہے جو دوست بن کر زندگی میں داخل ہوا اور ہمارا بدترین دوست ہے وہ جو دشمن بن کر جدا ہوا۔(واصف علی واصف)
اُس دوست کا گلہ کر رہے ہو جودھوکا دے گیا۔گلہ اپنی عقل کا کرو کہ دکھوکا دینے والے کو اپنا دوست سمجھتے رہے۔(واصف علی واصف)
اُس دوست کا گلہ کر رہے ہو جودھوکا دے گیا۔گلہ اپنی عقل کا کرو کہ دکھوکا دینے والے کو اپنا دوست سمجھتے رہے۔(واصف علی واصف)
اپنی توہین و تذلیل،اپنی زبان سے کبھی نہ کیجئے۔اس موضوع پر بولنے کا حق آپ کے دوست ادا کریں گے۔
کسی شہنشاہ کے تاج سے قیمتی،موتیوں سے زیادہ چمکدار اور چاندنی رات سے زیادہ پر کشش اگر کوئی چیز ہے تو وہ دوستی میں وفا ہے۔
دوستی کا نازک دھاگا دراصل فرشتوں نے تھام رکھا ہے۔محبت اور اخلاص کی پریاں جس کی حافظت کرتی ہوں تو دُنیا کی مخالفت اسے کیسے توڑ سکتی ہے۔
اس سے پوچھا گیا کہ بھائی بہتر ہے یا دوست؟ جواب دیا بھائی،اگر دوست ہو۔(بو علی سینا)