• Home
  • /
  • Blog
  • /
  • How to set SMART goals and achieve them in Urdu

How to set SMART goals and achieve them in Urdu

Posted in Urdu Quotes   on  August 18, 2021 by Shoaib

کیا آپ اپنی زندگی میں کچھ مقاصد رکھتے ہیں؟اور ان مقاصدپر اپنی پوری توجہ مرکوز کر کے اپنی زندگی میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں؟اور ناکامیوں سے بچنا چاہتے ہیں؟اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو ہم آپ کے ساتھ مقاصد کے حوالے سے کچھ ایسے عوامل شئیر کریں گے جو آپ کے لئے کافی فائدے مند ثابت ہوں سکتے ہیں۔

ہم اپنی اس گفتگو کا آغاز کرنے سے پہلے اس بات کا بتانا ضروری سمجھتے ہیں،کہ کسی بھی کا م کوصحیح طریقے سے سر انجام دینے کے لئے آپ کی توجہ کا ہونا بہت ضروری ہے۔چاہے وہ آپ کے روزمرہ کے کام ہوں یا پھر آپ ایک طالب علم ہے تو اگر آپ اپنی پڑھائی پر توجہ نہیں دیتے تو آپ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکے گے۔

اس امید کے ساتھ کہ آپ نے فوکس(توجہ) کی اہمیت کو جان لیا ہے تو ہم اس کے متعلق کچھ ایسے عوامل بیان کرتے ہیں جو آپ کے لئے انتہائی کارآمد ثابت ہو گے۔

1:آپ کا مقصد واضح ہو نا چاہیے۔

آپ کا اکثر سامنا دو طرح کے لوگوں سے ہوتا ہوگا،ایک وہ جو اپنی زندگی میں واضح مقصد رکھتے ہیں،اور دوسرے وہ جو صرف خیال کی وادیوں میں گھومتے رہتے ہیں،باتیں تو بڑی بڑی کرتے ہیں،لیکن عمل سے سے فارغ نظر آتے ہیں۔

حضرت علامہ اقبالؒ نے کیا خوب فرمایا ہے!

؎ عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری

ہم نے جو لفظ واضح استعمال کیا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا مقصد ٹھیک ٹھیک جس کو ہماری زبان میں دو ٹھوک کہتے ہیں ، ہونا چاہئے۔اگر کوئی آپ سے پوچھے کہ آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟ تو آپ فوراً بیان کر سکیں اور سامنے والے کو مطمئن کر سکے۔تو آپ کی زندگی میں واضح مقصد کا ہونا کوئی مبہم یا گول مول چیز نہیں ہے۔

اس کے بعد ہمارے سامنے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کسی بھی کام کو بخوبی طریقہ سے کیسے سر انجام دیا جائے؟کسی بھی کام کا آغاز کرنے سے پہلے ہمیشہ چند سوالات خود سے ہوچھیے۔یقین جانیے یہ آپ کے لئے کافی فائدے مند ثابت ہو سکتے ہیں۔اور یہ سوالات یہ ہے کہ ،کون؟ کیوں؟کیا؟کہاں؟کب؟کیسے؟ پرشیان ہونے کی ضرورت نہیں ہم ان تمام سوالات کو آنے والی سطروں میں تفصیل سے بیان کرتے ہیں جس سے آپ اچھی طرح ان سے واقف ہو جائے گے۔

چلیے ہم ایک مثال کے ذریعے اس کو سمجھتے ہیں،فرض کریں کہ آپ اپنے تعلیمی سفر میں ا س مقام پر آچکے ہیں جہاں پر آپ نے اس شعبہ کو آختیار کرنا ہے جس میں آپ مکمل مہارت حاصل کر سکے تاکہ اس کو کر لینے کے بعد آپ اپنی کامیاب پروفیشنل زندگی(Life) کا آغاز کر سکیں۔ظاہری سی بات ہے کہ آپ اپنی آنکھیں بند کر کے اس چیز کا فیصلہ کبھی نہیں کر سکتے،تو ایک عقل مند آدمی اس مقام پر خود سے یہ سوالات لازمی کرتا ہے۔

1: آپ کن چیزوں میں زیادہ دلچسی رکھتے ہیں؟
2: آپ اپنی زندگی میں پوری محنت کر کے کس چیز کو حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
3: آپ ان چیز وں کو کیسے اور کس جگہ عمل میں لانا چاہتے ہیں؟
4: میں یہ کیوں کرنا چاہتا ہوں؟
5: اس کا مقصد یا پھر اس کے فائدے کیا ہیں؟
6: مجھے اس کے لئے کون سے طریقے یا پھر (Tools) کی ضرورت ہو گی؟
7: کس قدر ضروری سامان میرے پاس موجود ہے؟ اور کون سی چیزیں میرے اس مقصد میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہیں؟
ان سوالات کی تلاش کی جستجو آپ کو کسی بھی چیز پہ توجہ (فوکس) کر نے مدد دے گی۔

2: اپنے مقاصد کی طرف ایسے اقدام یا پھر ایسی تدبیر جس سے کوئی مقصد حاصل ہو جائے۔

دوسرا یہ کہ اپنے مقاصد میں کامیاب ہونے کے لئے اُس عادت کو قائم کرنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ آپ اس بات کو جانچتے رہے کہ آپ اپنی منزل کی طرف کس قدر آگے بڑھ رہے ہیں؟آپ نے اس بات کا تعین کرنا ہے کہ آپ نے جو (Goal) منزل طے کی کی ہے اس کو کیسے اور کتنے وقت میں حاصل کیا جا سکتا ہے؟

کیا آپ روازنہ کی بنیاد پر اس چیز کو سمجھ سکتے ہیں کہ آپ حقیقت میں اپنی منزل کی طرف آگے بڑھ رہے ہے اور آپ کو واقعی میں اس چیز کا احساس بھی ہوتا ہے؟ یا پھر آپ کی زندگی میں جمود طاری ہے؟آپ آگے کی طرف بڑھ ہی نہیں رہے؟

اس کیفیت کو ایک شاعر نے بڑی عمدگی سے بیان کیا ہے۔

؎صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے
عمر یوں ہی تمام ہوتی ہے

دیکھیے اگر آپ کسی بھی مقصد کو لے کر اپنی منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں تو اگر آپ اس میں آہستہ آہستہ ترقی ہوتے ہوئے محسوس نہیں کرتے تو تھوڑی دیر کے لئے کھڑے ہو کر سوچ لیجئے کہ کیا آپ اپنا قیمتی وقت تو ضائع نہیں کر رہے؟

3: مقصد کو حاصل کرنے لے لئے پوری کوشش کرنا

جب آپ اپنے مقصد کا تعین کر لیتے ہیں اور بار بار اس کو اپنے ذہن(Mind) میں دہراتے ہیں،تو آپ کا ذہن اسی سمت میں حرکت کرنا شروع کر دیتا ہے۔جس سے ہمیں اپنے مقاصد کو پورا کرنے میں بھرپور مدد ملتی ہے۔آپ خود کو اس چیز پر رضا مند کرتے ہیں کہ مجھے اپنے سوچنے کے انداز (طرز عمل) اپنی قابلیت،اپنی مہارتوں اور اپنی مالی حالت کو اس قدر مضبوط کرنا ہے کہ میں اپنی طے کی ہوئی منزل تک باآسانی پہنچ سکوں۔اس سفر میں آپ اپنی ماضی میں ہونے والی غلطیوں کو سدھارتے ہیں اور اپنی ذات کی نشوونما(Person Development) کے لئے مزید مواقع ڈھونڈتے ہیں۔

4: منزل یا مقصد کا حقیقت پر مبنی ہونا

اس بات میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ آپ جس منزل کی طرف اپنے قدم بڑھا رہے ہیں،یا پھر آپ خو د کو اس قابل سمجھتے ہیں تو آپکی منزل یا مقصد کا حقیقت پر مبنی ہونا نہایت ضروری ہے یعنی ہم اس کا تصور کر کے اس کو حاصل کر سکنے کے قابل ہو۔
بعض اوقات کھٹن اور مشکل راستہ آسانی کے طے ہو جاتا ہے،اور کئی دفعہ ہم تو ہم ان چیزوں میں پھنس جاتے ہیں جن کو ہم بالکل معمولی تصور کرتے ہیں۔
اس لئے کسی بھی بڑے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے سب سے پہلے اُسے چھوٹے چھوٹے(Milestones) میں تقسیم کیجئے۔ایک بہٹ بڑے مقصد کا تعقب کیے جانا کئی دفعہ انتہائی مایوسی کا باعث ہو سکتا ہے۔لیکن جب آپ اُن کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کرکے اُ ن کو عبور کرتے جائیں گےتو روزانہ کی بنیاد پر آپ کو کامیابی کا احساس(sense of achievement) شعور ہوتا چلا جائے گا،اور یہی چیز ایک انسان کو تحریک(Motivation) بخشتی ہے۔

Some Useful Articles

About Shoaib Akram

admin

I've been in the business of writing, marketing, and web development for a while now. I have experience in SEO and content generation. If you need someone who can bring life to your words and web pages, I'm your guy.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked

{"email":"Email address invalid","url":"Website address invalid","required":"Required field missing"}
Subscribe to get the latest updates