• Home
  • /
  • Blog
  • /
  • Imamat Guidance Zarb-e-Kaleem Allama Iqbal Poetry Shayari

Imamat Guidance Zarb-e-Kaleem Allama Iqbal Poetry Shayari

Posted in Kulyat-e-Iqbal   on  August 6, 2021 by Shoaib

امامت

تو نے پوچھی ہے امامت کی حقیقت مجھ سے
حق تجھے میری طرح صاحب اسرار کرے

معانی
امام ہونا ،راہبر ہوناقوم کا راہبر یا نماز میں پیشوا ہونا امامت
بھیدوں کا جاننے والا صاحب اسرار

مطلب :اے شخص تو نے مجھ سے قوموں کے راہبر ہونے کی حقیقت پوچھی ہے۔یعنی یہ پوچھا ہے کہ جو شخص ملت کا امام بننے کے قابل ہےاس میں کیا خصوصیات ہونی چائیں۔میں بتاتا ہوں۔خدا کرے تو بھی میری طرح بھیدوں کا جاننے والا بن جائے۔

ہے وہی تیرے زمانے کا امام برحق
جو تجھے حاضر و موجود سے بیزار کرے

معانی
سچا برحق
زمانہ حاضر حاضرموجود
نفرت دلا دے بےزار کرے

مطلب :تیرے زمانے(دور/عہد) کا سچا امام (راہبر قوم)وہی شخص ہوسکتا ہے جو تجھے عہد حاضر کی تمام قباحتوں سے بے زار کر دے اور تیرے دل میں مغربی تہذیب کی پیدا کردہ برائیوں کے مقابلے میں اسلامی اقدارو عقائد صحت کے ساتھ پیدا کر دے۔

موت کے آئنے میں تجھ کو دکھا کر رخ دوست
زندگی تیرے لیے اور بھی دشوار کرے

مطلب: وہ امام برحق یہ خصوصیات بھی رکھتا ہے کہ تجھے موت کے پس پردہ حقیقت کا اور محبوب حقیقی کا چہرہ دکھا کر تیرا جینا مشکل کر دے اور تیرے اندر ہر وقت یہ خواہش رہے کہ میں شہادت کامرتبہ پا کر اپنے محبوب سے جا ملوں۔

دے کے احساس زیاں تیرا لہو گرما دے
فقر کی سان چڑھا کر تجھے تلوار کرے

معانی
اوزار(تلوار /چاقو)تیز کرنے والا آلہ سان
نقصان زیاں
درویشی فقر
حرارت پیدا کرنا،جوش پیدا کرنا لہوگرمانا

مطلب :امام برحق کی ایک اور خصوصیات یہ ہونی چاہیے کہ وہ تجھے تیرے اس نقصان کا (جو مسلمانوں کو صدیوں سے پہنچ رہا ہے)احساس دلا کر تیرے لہوکو گرم کر دے اور تجھ میں نقصان کو پورا کرنے کا احساس پیدا کر دےاور تیری زندگی کو فقر کی سان پر چڑھا کر تلوار کی طرح تیز کر دے۔ایسی تلوار بنا دے جو باطل کو کاٹ کر رکھ دے۔فقر اقبالؒ کے نزدیک وہ جو ہر ہے جو مسلمان کو صحیح مسلمان بناتا ہے۔

فتنۂ ملت بیضا ہے امامت اس کی
جو مسلماں کو سلاطیں کا پرستار کرے

مطلب :وہ امام وہ راہبرقوم جو تجھے مندرجہ بالا خصوصیات کا مالک بنانے کی بجائے تجھے بادشاہوں،درباروں،وڈیروں،نوابوں وغیرہ کا پجاری بنا دے۔اس امام کی قیادت اور راہبری روشن ملت (مسلمان قوم)کے کئے فساد کے سوا کچھ نہیں۔جیسا کہ آج کل اکثر دینی اور دنیاوی پیشواؤں کا حال ہے۔ایسے شخص کی امامت فائدے کی بجائے نقصان کا سبب ہے۔

Some Useful Articles

About Shoaib Akram

admin

I've been in the business of writing, marketing, and web development for a while now. I have experience in SEO and content generation. If you need someone who can bring life to your words and web pages, I'm your guy.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked

{"email":"Email address invalid","url":"Website address invalid","required":"Required field missing"}
Subscribe to get the latest updates