اقوام مشرق
نظر آتے نہیں بے پردہ حقائق ان کو
آنکھ جن کی ہوئی محکومی و تقلید سے کور
معانی |
---|
غلامی تقلیدمحکومیپیرویتقلیداندھیکور
مطلب :جن مشرقی اقوام کی انکھیں غلامی اور مغرب کی بے جا پیروی کی وجہ سے اندھی ہو چکی ہیں وہ ان حقیقتوں کو بھی نہیں دیکھ سکتیں جو بالکل ظاہر ہے۔یہ ڈکھی چھپی بات نہیں کہ اہل مغرب اور تہذیب مغرب نے ان کا ستیاناس کر دیا ہے لیکن وہ اس سے بے خبر پھر بھی ان کی پیروی میں خوش ہیں۔
زندہ کر سکتی ہے ایران و عرب کو کیونکر
!یہ فرنگی مدنیت کہ جو ہے خود لب گور
معانی | |
---|---|
یورپ کی تہذیب ،تمدن ،ثقافت | فرنگی مدنیت |
قبر کے کنارے،مرنے کے قریب | لب گور |
مطلب : ان ہل مغرب کی تہذیب و تمدن جو خود قبر کے کنارے پہنچی ہوئی ہے۔اور فنا ہونے کے قریب ہےاس سے ایران اور عرب اور دیگر ممالک کیسے زندگی پا سکتے ہیں۔ان مشرقی ممالک کو چاہیے کہ فرنگی تہذیب و تمدن سے اپنی جان چھٹرائیں۔اور اپنی اقدار اپنائیں۔