• Home
  • /
  • Blog
  • /
  • Quaid-e-Azam Quotes About Pakistan

Quaid-e-Azam Quotes About Pakistan

Posted in Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah   on  July 4, 2021 by Shoaib

فرموداتِ قائداعظمؒ

پاکستان

پاکستان کوئی نئی چیز نہیں ہے،یہ صدیوں سے موجود ہے شمال مغربی اور شمال مشرقی ہند،مسلمانوں کا حقیقی ملک ہے،جہاں آج بھی ستر فیصد سے زیادہ ان کی آبادی ہے۔ان علاقوں میں ایسی آزاد اسلامی حکومت ہونی چاہئے،جس میں مسلمان اپنے مذہب کلچر اور اپنے قوانین کے مطابق زندگی بسر کر سکیں۔

(ہندوستان ٹائمز کو بیان-5ستمبر 1938ء)

آئیے اس عظیم اور مبارک دن یہ عہد کریں کہ آج اور مستقبل کے لئے عالمی نظام میں اپنی اسلامی روایات کی روشنی میں ہم اپنا حقیقی مقام حاصل کریں گے۔مسلمان فاتح،تاجر،مبلغ اور معلم کی حیثیت سے ہندوستان میں داخل ہوئے،وہ اپنے ساتھ تہذیب و تمدن لائے،انہوں نے عظیم مملکتیں قائم کیں اور ایک عظیم الشان تہذیب کو جنم دیا۔انہوں نے ہندوستان کے برصغیر کو تعمیر نو کے سانچوں میں ڈھالا،ہندوستان کے کروڑوں مسلمان دنیا کے ہر خطے کے مقابلے میں مسلم آبادی کی عظیم ترین جمیعت قرار پاتے ہیں۔اپنی قومی تہذیب و ثقافت کے اعتبار سے وہ دوسروں سے متمیز ہیں،وہ سب قوموں کی آزادی اور مساوات کے علمبرار ہیں۔یہ مسلم ہندوستان کی تقدیر ہے کہ آج کی عالمگیر کشمکش،مستقبل کے جدید نظام اور اس کے قیام کے سلسلے میں ایک موثر قوت کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔ اس لئے میں ہر مسلمان سے اپیل کرتا ہوں کہ پاکستان کے نصب العین کے لئے وہ جم کر کھڑا ہو جائے کیونکہ یہ ہماری اور اس برصغیر میں ہماری آئندہ نسلوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے یا تو پاکستان حاصل کر کے رہیں گے یا مٹ جائیں گے، آج دنیا اپنی تاریخ کے سب سے بڑے بحران میں سے گذررہی ہے،اس عالمگیر جنگ میں اسلام اور مسلمانوں کی ذمہ داری کسی دوسرے سے کم نہیں۔آئیے آج یہ عہد کریں کہ ہم اپنی ان ذمہ داریوں کو پورا کریں گے۔

(عید الفطر کا پیغام۔اکتوبر 1942ء)

پاکستان ایک ایسی منزل ہے جس تک پہنچنے سے مسلمانوں کو کوئی طاقت روک نہیں سکتی،پاکستان کا تخیل ایک ایک مسلمان کے دل و دماغ پر چھا چکا ہے بلکہ میں تو یہاں تک کہوں گا کہ پاکستان،ہندوستان کی اسلامی مملکت کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔اس برصغیر میں پاکستان کے سوا کوئی دستور کامیاب نہیں ہو سکتا۔

(پنجاب مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن-یکم مارچ 1944ء)

پاکستان کا تصورمسلمانوں کے لئے اب ایک عقیدہ کی حیثیت رکھتا ہے۔مسلمانوں نے اچھی طرح سمجھ لیا ہےان کی حفاظت،نجات اور تقدیر کا راز اسی میں مضمر ہے،اسی سے یہ آواز اقصائے عالم میں گونجے گی کہ دنیا میں ایک مسلم مملکت بھی ہے جو اسلام کی عظمتِ گذشتہ کو ازسرنو زندہ کرے گی۔

(پنجاب مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کانفرنس۔18مارچ 1944ء)

ہماری نجات ،ہماری سلامتی اور عزت و آبرو کے تمام تقاضے پاکستان سے وابستہ ہیں،اگر ہم  یہ جنگ ہار گئے تو ختم ہو کر رہ جائیں گے،اور اس برصغیر سے مسلمانوں اور اسلام کا نام و نشان تک مٹ جائے گا۔

(یوم پاکستان پر ییغام-23 مارچ 1945ء)

پاکستان سے مطلب یہی نہیں کہ ہم غیر ملکی حکومت سے آزادی چاہتے ہیں،اس سے حقیقی مراد مسلم آئیڈیالوجی ہے جس کا تحفظ نہایت ضروری ہے۔ہم نے صرف اپنی آزادی ہی حاصل نہیں کرنی،ہم نے اس قابل بھی بننا ہے کہ ہم اس کی حفاظت کر سکیں اور اسلامی تصورات اور اصول کے مطابق زندگی بسر کر سکیں۔

(فرنٹئیر مسلم اسٹونٹس کے نام پیغام۔جون 1945ء)

مسلمان پاکستان کا مطالبہ اس لئے کرتے ہیں کہ وہ اس میں اپنے ضابطۂ حیات،ثقافتی نشوونما،روایات اور اسلامی قوانین کے مطابق زندگی بسر کر سکیں۔

(کانفرنس فرنٹئیر مسلم لیگ پشاور۔21 نومبر 1945ء)

پاکستان اس معاملہ میں پوری طرح آزاد ہو گا کہ وہ دولت مشترکہ میں شامل ہو یا اس سے علیحدگی اختیار کرے،میں نہیں جانتا کہ اس وقت حالات کے مطابق پاکستان کی حکومت کا فیصلہ کیا ہو گا۔

(نمائندہ بی بی سی کو جواب-13 اپریل 1946ء)

Some Useful Articles

About Shoaib Akram

admin

I've been in the business of writing, marketing, and web development for a while now. I have experience in SEO and content generation. If you need someone who can bring life to your words and web pages, I'm your guy.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked

{"email":"Email address invalid","url":"Website address invalid","required":"Required field missing"}
Subscribe to get the latest updates