Rumi Quotes in Urdu Maulana Rumi Quotes In Urdu
جب اللہ تعالیٰ کسی کی رسوائی چاہتا ہے تو اس کو پاک لوگوں پر لعن طعن کرنے کی طرف مائل کر دیتا ہے۔
اللہ تعالیٰ جب کسی فرد کی عیب پوشی کرنا چاہتا ہے تو اسے میعوب لوگوں کے عیب پر بھی بات نہ کرنے کی توقیق بخش دیتا ہے۔
جدائی کا ایک لمحہ بھی عاشق کے نزدیک ایک سال کے برابر ہے۔
حلم کی تلوار لوہے کی تلوار سے زیادہ اثر رکھتی ہے بلکہ فتح حاصل کرنے میں حلم سینکڑوں لشکر سے زیادہ موثر ہے۔
جب بیمار کی قضا آتی ہے تو طبیب بھی بے وقوف ہو جاتا ہے۔
قرب خداوندی کا حصول بقا میں مضمر ہے لیکن بقا سے پہلے”ہونا” ضروری ہے۔
کتنے ہی متقی ہو جاؤ مگر نفس سے کبھی بے فکر نہ ہونا۔
کتا چاہے کتنا ہی تربیت یافتہ ہو جائے مگر اس کی گردن سے زنجیر الگ نہ کرو۔
کوئی نقص الذہن کسی کام کے مقام کو نہیں سمجھا سکتا۔
ہر شر اور عیب بھی اپنی پیدائش کے لحاظ سے حکمت کا حامل ہے۔
رات کو سو جانے کے بعد قیدی،قید خانے کی تکلیف سے اور بادشاہ اپنی سلطنت اور دولت کے احساس سے بے خبر ہو جاتے ہیں۔
اللہ والوں کی باتیں سکون قلب عطا کرتی ہیں اور اہل ظاہر کی باتیں دل میں انتشار اور بے اطمینانی پیدا کرتی ہیں۔
اے لوگو! “بہت سے شیطان خصلت،صوفیوں کی شکل میں موجود ہیں۔اس لئے بیعت میں ہر گز جلدی نہ کرو”۔
جہاں بھی پانی دیکھو وہاں سبزہو گا۔اسی طرح جہاں آنسو ہوتے ہیں وہیں رحمت ہوتی ہے۔
جو عقل سلیم رکھتا ہے وہ خلوت اختیار کرتا ہے کیونکہ تنہائی میں قلب کی صفائی ہوتی ہے۔
جو شخص کسی گناہ کا طریقہ رائج کرتا ہے تو اس کی طرف ہمہ وقت لعنت آتی رہتی ہے۔
نیک لوگ چلے گئے اور ان کے اچھے اعمال باقی رہ گئے اور کمینے لوگ بھی چلے گئے اور ان کے ظلم و لعنت باقی رہ گئے۔
مرغ کی دشمن اس کی آنکھ ہے جو دانہ پر حریص ہے اور اس کی نجات وہ عقل ہے جو جال کو دیکھ لے۔
خواہش کے سانپ کو ابتدا میں ہی مار دینا چاہئے۔اگر دیر کرو گے تو یہ بڑھتے بڑھتے اژدھا بن کر تمہارے قابو سے باہر ہو جائے گا۔
حرص تجھ کو اندھا کر کے محروم کرتی ہے اور ابلیس تجھے حرص میں مبتلا کر کے اپنی طرح مردود کرتا ہے۔
جس شخص کا مزاج فاسد اور طبیعت بیمار ہوتی ہے وہ کسی کی تندرستی پسند نہیں کرتا۔
نفس کو دنیا والوں کی تعریف اور خوشامد بہترین لقمہ معلوم ہوتا ہے۔ایسے لقمہ کو مت کھاؤ کہ یہ آگ سے پُر ہے۔
انسانی کی جسمانی ہستی ایک پرکاہ کے برابر ہے۔لیکن آرزوؤں کا پہاڑ اپنے اوپر لاد لیتا ہے۔
ظاہری اعمال ایک ہی قسم کے ہوتے ہیں۔لیکن عمل کرنے والوں کی فطرت کے تفاوت سے نتائج عمل بالکل مختلف ہوتے ہیں۔
ایسی ویرانی سے کبھی نہیں گھبرانا چاہئے جو کسی عظیم تعمیری کام کے لئے مقدمہ و آغاز ہو۔
اس دنیا میں کوئی خزانہ سانپ کے بغیر،کوئی پھول کانٹے کے بغیر اور کوئی خوشی غم کے بغیر نہیں ہے۔
کبھی کبھی آنسو اللہ تعالیٰ کے نزدیک شہید کے خون کا درجہ پا لیتے ہیں۔
ٹوٹے ہوئے دل سے نکلنے والی فریاد صدسالہ عبادت سے زیادہ اثر رکھتی ہے۔
rumi quotes on love in urdu
Are you looking love quotes by Rumi in Urdu? Then you are at the right place. Urdunigaar is providing more than 500 hundreds Jalal Ud Din Rumi quotes in Urdu.
All the quotes are in Urdu Text form which you can copy and paste & download in PDF.
اگر تم دوسروں سے محبت کے خواہاں ہو تو صرف محبت کا مطالبہ نہ کرو بلکہ خود ان سے محبت کرو۔
اگر محبت میں خلوص ہو اور وہ محض نفسانی خواہش کا نیتجہ نہ ہو تو جس طرح عاشق معشوق کا طالب ہوتا ہے اسی طرح معشوق بھی عاشق کا جویا ہوتا ہے۔
احمق کی دوستی اور اس کی محبت سے دین اور دنیا دونوں ہی کا خون ہوتا ہے۔
جو عشق صرف رنگ و روپ کی خاطر ہوتا ہے وہ دراصل عشق نہیں بلکہ فسق ہے اور اس کاانجام شرمندگی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں۔
عاشق کو ایسی تنہائی مطلوب ہے کہ اس کی آہ کو آسمان کے سوا کوئی اور سننے والانہ ہو۔