• Home
  • /
  • Blog
  • /
  • Top 300 Best Ashfaq Ahmed Quotes in Urdu

Top 300 Best Ashfaq Ahmed Quotes in Urdu

Posted in Ashfaq Ahmed Quotes   on  May 26, 2021 by Shoaib

Ashfaq Ahmed Quotes In Urdu

Urdunigaar is providing a huge collection of Ashfaq Ahmed Quotes which was derived from his famous series of books name Ziva.

You can read free online Ashfaq Ahmed Zavia Book quotes in Urdu and copy-paste anywhere you want.

Who is Ashfaq Ahmed ?

Ashfaq Ahmed was born in 22 August 1925 and died in 7 September 2004 at the age of 79.
He was a writer, playwright, and broadcaster from Pakistan. His research was about Literature, philosophy, psychology, and socialism. He was also known as Baba Gee Ashfaq Ahmed.

Ashfaq Ahmed Radio Plays List

  • Talqeen Shah (1962)
  • Baithak (The Guest Room)

Ashfaq Ahmed Television Shows

  • Uchhay Burj Lahore De
  • Tali Thallay
  • Tota Kahani (1970s) /
  • Aik Mohabbat Sau
  • Afsanay (1975–76)
  • Aur Dramay
  • Zavia

In this article, you can read the best Ashfaq Ahmed Quotes in Urdu. You can also download Ashfaq Ahmed quotes in PDF.

Here is a Complete list of Ashfaq Ahmed Quotes:

  • Ashfaq Ahmed Quotes in Urdu
  • Ashfaq Ahmed golden quotes
  • Ashfaq Ahmed and Bano Qudsia quotes
  • Ashfaq Ahmed Zavia Book quotes in Urdu
  • Quotes of Ashfaq Ahmed about love
  • Ashfaq Ahmed quotes about women
  • Ashfaq Ahmed Quotes in Urdu SMS
  • Dr. Ashfaq Ahmed Quotes in Urdu
  • Ashfaq Ahmed quotes about Allah
  • Ashfaq Ahmed Quotes in Urdu about life
  • Ashfaq Ahmed Quotes in Urdu PDF

Ashafq Ahmed Golden Quotes

میں علم سے اتنا متاثر نہیں ہوں جتنا کیریکڑ سے ہوں،علم کمتر چیز ہے،کردار بڑی چیز ہے۔


مال و مَتاع آپ کو خوشی عطا نہیں کرتے۔خوشی آپ کے اندر کی لہر ہے۔


ہمارے دِین میں سب سے اہم چِیز ڈسپلن ہے۔ اِسْلام ڈسپلن سکھاتا ہے،نعرہ بازی کو نہیں مانتا۔


عِلْم حاصل کرنا تو ایک اَنْدَر کی خوبصورتی ہے۔اِنْسان اپنی رُوح کو بالِیدگی عَطا کرنے کے لئے عِلْم حاصل کرتا ہے۔


صاحبِ عِلْم وہ ہوتا ہےجو خَطرے کے مَقام پر اپنی جَماعَت میں سب سے آگے ہو اور جب اِنْعامِ تقسیم ہونے لگے تو جَماعَت میں سب سے پِیچھے ہو۔


جو شَخْص اپنی نظر میں مُحْتَرَم ٹھہر گیا وہ باعزت اور باوقار ہوگیا۔


جب تک اِنْسان کے اَنْدَر کی آلُودْگی خَتْم نہیں ہوگی باہر کی آلُودْگی سے چھٹکارہ حاصل کرنا مُشْکِل ہے۔


جو شَخْص ہَمیشَہ نُکتَہ چینی کے موڈ میں رہتا ہے اور دُوسْروں کے نُقْص نکالتا ہے وہ اپنے آپ میں تَبْدِیلی کی صلاحیت سے مَحْرُوم ہو جاتا ہے۔


ایک مُسَلْمان کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ بے چَین ہو کیونکہ اللہ اُس کے ساتھ ہے۔اُس کا دِین اُس کے ساتھ ہے۔


عَبْد کی شان ہی یہی ہے کہ وہ دُعا کرتا ہے۔


سب سے زیادہ آدمی ڈرتا ہے،اپنے آپ کو فیس کرنے سے اور اسی لئے بہت سے لوگ عِبادَت میں داخِل ہو جاتے ہیں لیکن خود اِحْتِسابی میں داخِل ہونے سے ڈرتے ہیں۔


اِنْسان دوسرے اِنْسان کو جو سب سے بڑا تُحْفَہ عطا کر سکتا ہے وہ وَقْت ہے۔ اس سے قِیمْتی تُحْفَہ اِنْسان،اِنْسان کو نہیں دے سکتا۔


آدْمی کَبھی مُراقَبے کے اَنْداز میں بیٹھ کر سوچے اور غَور کرے اور اپنے سیلف کو جانے اورنکھارنے کی کوشِش کرے تو پھر اُس کو پتہ چلے گا۔اس کے اَنْدَر بَہُت سی کوتاہیاں اور خامیاں موجود ہیں جو میں اگر دُور کروں گا تو میرا ماحول ٹھیک ہو جائے گا۔


Ashfaq Ahmed Quotes About Allah

جو اللہ سے دوستی لگا لیتے ہیں،وہ بڑے مزے میں رہتے ہیں۔اُن پر کوئی تکلیف،کوئی بوجھ اور کوئی پہاڑ نہیں گرتا۔


تارکِ دنیا ہو کر اللہ کو یاد نہیں کرنا بلکہ اللہ کو ساتھ رکھ کے یاد کرنا ہے۔


احساس ہو کہ خدا ہمارے ساتھ ہے تو اس کے بڑے فائدے ہیں،مادی بھی، نفسیاتی بھی،بدنی بھی ،روحانی بھی۔


یہ تہیہ کر لیں کہ اللہ نے اگر ایک دروازہ بند کیا تو وہ اور کھولے گا، تو یقیناً اور دروازے کھلتے جائیں گے۔


خوش نَصِیب آدمی وہ ہے جو اپنے اَنْدَر خَوف کے باوجود یَقِینِ مُحْکَم پیدا کرتا ہے۔


وہی چیز یا شے رَوشْنی عطا کرتی ہے،اور دوسروں کی فلاح کا کام کرتی ہے جوخود سے قربانی دیتی ہے۔


یارو! زِنْدَگی تو گزارنی ہے اگر روئیں گے تب بھی گزرے گی ، ہنسیں گے تب بھی۔اگر اس نے اپنی مرضی سے ہی گزرنا ہے تو رونا کس بات کا۔


خوشی ایسے مُیَسَّر نہیں آتی کہ کسی فَقِیر کو دو چار آنے دے دئیے۔خوشی تب ملتی ہے جب آپ اپنی خوشیوں کے وَقْت سے وَقْت نِکال کر انہیں دیتے ہیں جو دُکھی ہوتے ہیں اور کل کو آپ کو اُن دُکھی لوگوں سے کوئی دُنیاوی مطلب نہیں ہوتا ۔


آپ اپنی خوشیوں کا گلا گھونٹ کر جب پرشیان حالوں کی مَدَد کرتے ہیں تو خوشی خود بخود آپ کی طرف سَفَر شُرُوع کر دیتی ہے۔کوئی چیز آپ کو اتنی خوشی نہیں دےسکتی جو خوشی آپ کو کسی روتے ہوئے کی مسکراہٹ دے سکتی ہے۔


خوش قسمتی ہَمیشَہ طَلَب کے واسطے پیدا ہوتی ہے۔اگر آپ کی طَلَب نہ ہو تو خوش قسمتی خود گھر نہیں آتی۔


آپ کی Desire کے اور آپ کے درمیان ایک فاصلہ ہونا چاہیے۔اس کو کھلائیں،ساتھ ساتھ رکھیں لیکن desire کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں۔


بابا کی ایک basic qualification یہ ہے کہ وہ اس فریم ورک کے اندر رہتا ہے جو اللہ نے اپنے نبیوں کے ذریعے طے کر دیا ہے۔


جدوجہد کرنے کی،بھاگنے دوڑنے کی کوئی ضرورت نہیں،دیکھنے اور straight آنکھوں کے ساتھ دیکھنے کی ضرورت ہے،مسئلے کے اندر اُترنے کی ضرورت ہے۔جب تک تم مسئلے کے اندر اُتر کر نہیں دیکھو گے اسی طرح بے چین و بے قرار رہو گے۔


سچ وہ ہوتا ہے جو اپنے بارے میں بولا جائے۔جو دوسروں کے بارے میں بولتے ہیں وہ سچ نہیں ہوتا۔سچ بولا نہیں جاتا سچ پہنا جاتا ہے،سچ اوڑھا جاتا ہے،سچ اوڑھنے کی چیز ہے،بولنے کی چیز نہیں ہے۔


دل کو صاف کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہی ہے کہ آپ لوگوں کے ساتھ محبت کریں،چلیں محبت کرنا مشکل کام ہے،آپ انسان کو انسان تسلیم کر لیں۔


یہ ٹھیک ہے کہ تم ایک گلاب نہیں بن سکتے لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ اگر تم گلاب نہ بن سکو تو پھر ایک کانٹا بن جاؤ۔جو شخص کانٹا نہیں بنتا وہ بالآ خر گلاب بن جاتا ہے۔جو شخص اپنے اندر ہی اندر گہرا چلا جاتا ہے وہی اوپر کو اٹھتا ہے اور وہی رفعت حاصل کرتا ہے۔


اس زندگی میں خوش شناسی اور خودنگری ہی سب سے بڑا عمل ہے۔یہ نہ ہو تو انسان ایک مشین سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا۔


اس زندگی میں خوش شناسی اور خودنگری ہی سب سے بڑا عمل ہے۔یہ نہ ہو تو انسان ایک مشین سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا۔


Ashfaq Ahmed Quotes on Love

محبت دلوں پر وہ کام کرتی ہے جو صابن جسم پر اور آنسو روح پر کرتے ہیں۔محبت میں مبتلا شخص عام انسانوں سے زیادہ امن پسند اور صلح جو ہوتا ہے۔


مُحَبَّت تقسیم نہیں کیا کرتے،مُحَبَّت کو ضرب دِیا کرتے ہیں۔


اپنے اندر کچھ سمانے کا پارا ہونا چاہیے۔دیکھو! آپنے آپ کو بھر کر مت رکھنا،خالی خالی رکھنا۔برکھا اُس گھڑے کو زیادہ بھرتی ہے جو خالی خالی ہوتا ہے اور جو برتن منہ تک بھرا ہوتا ہے،اسے نہیں۔


آپ اپنے ساتھ بیٹھنے کی بھی عادت ڈالیں۔ہم سارا وقت لوگوں کے حوالے کر دیتے ہیں۔سارا وقت بولتے رہتے ہیں۔لیکن اپنے آپ کو وقت نہیں دے پاتے۔آدمی کو اپنی ذات کے ساتھ بیٹھنے سےبہت کچھ عطا ہوتا ہے۔


دھیان۔خیال اور مراقبہ ایک ہی چیز کا نام ہے اور دھیان جو ہے وہ آپ کی حفاظت کرتا ہے۔


آدمی کو اپنے آپ کو جاننے کے لئے دوسرے آدمی کے آئینے میں اپنی شکل دیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔جب تک آپ دوسرے کو آئینہ نہیں بنائیں گے آپ کو اپنی ذات کی شکل نظر نہیں آئے گی۔


جس انسان نے خود کو پہچان لیا کہ میں کون ہوں،وہ کامیاب ہو گیا اور وہ لوگ خوش قسمت ہیں جو باوجود اس کے علم زیادہ نہیں رکھتے،ان کی تعلیم بھی کچھ زیادہ نہیں لیکن علم ان پر وارِد ہوتا رہتا ہے،جو ایک خاموش آدمی کو اپنی ذات کے ساتھ دیر تک بیٹھنے میں عطا ہوتا ہے۔


Some Useful Articles

About Shoaib Akram

admin

I've been in the business of writing, marketing, and web development for a while now. I have experience in SEO and content generation. If you need someone who can bring life to your words and web pages, I'm your guy.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked

{"email":"Email address invalid","url":"Website address invalid","required":"Required field missing"}
Subscribe to get the latest updates