دل کو زندہ اور بیدار رکھنے کے لئے اچھی کتابوں کا مطالعہ ضروری ہے۔امام عزالیؒ
زیادہ پڑھنا مفید نہیں بلکہ پڑھے ہوئے کو سمجھ کر عقل بڑھانا اصل شے ہے۔(چون لوک)
کسی کتاب پر تبصرہ یا تنقید سے قبل میں اس کے مطالعہ کے لئے آمادہ نہیں ہوتا۔
مجھے ایک بستر اور اچھی کتاب دے دیجئے ٗ میں ہر طرح سے خوش ہوں۔
کُتب خانہ “روحانی معالج” کی حیثیت رکھتا ہے۔سکندراعظم
مطالعہ سے خلوت میں خوشی ٗ تقریر میں زیبائش ٗ ترتیب وتدوین میں استعداد اور تجربے میں وسعت پیدا ہوتی ہے۔(بیکن)
تعلیم نے آبادی کی ایک بڑی تعداد کو پڑھنے کے قابل بنا دیا ہے لیکن یہ تمیز نہیں دی کہ کون سی چیز پڑھی جائے۔(ٹریویلین)
علم قابو میں نہیں رہتا جب تک متواتر پڑھنا جاری نہ رکھا جائے۔