• Home
  • /
  • Blog
  • /
  • What Scholars Said About Prophet Muhammad ﷺ

What Scholars Said About Prophet Muhammad ﷺ

Posted in Urdu Quotes   on  June 5, 2021 by Shoaib

اصلاح کبھی  بھی یک لخت نہیں ہوئی،اصلاح ہمیشہ بتدریج ہوتی ہے۔جسے ہم” انقلاب” کہتے ہیں ٗ وہ کوئی لمحوں یا منٹوں کی چیز نہیں ہے ۔حضرت محمدﷺ نے اب سے چودہ سو سال قبل وحشی عربوں کو انسان بنا دیا تھا۔یہ امر بجائے خود ایک ایسا عظیم ترین کارنامہ ہے،جس کی اہمیت ہم بیسویں صدی کے لوگوں کے خیال وتصور سے بھی باہر ہے۔

(لالہ رام لال ورما)

نسل ٗ رنگ ٗ   قومیت اور مذہب کے ہاتھوں مختلف ٹکڑوں میں بٹی ہوئی دنیا کو آج بھی رسولﷺ کی تعلیم کی ضرورت ہے۔(کے -ایم-منشی)

حضرت محمدﷺ کی ہر ایک حیثیت دنیا کے لئے سبق دنیے والی ہے۔بشرطیکہ دیکھنے والی آنکھ ٗ سمجھنے والا دماغ اور محسوس کرنے والا دل ہو۔(سیتہ دھاری)

اہل عرب کے پاس محمدﷺ  ایک ایسا پیغام لے کر آئے ٗ جس پر عمل پیرا ہونے سے وہی جاہل ٗ گنوار اور گمنام چرواہے دنیا کی ممتاز ترین قوم بن گئے۔جو ایک صدی کے اندر اندر غرناطہ سے دہلی سے چھا گئے۔نوع انسانی خشک نیستاں کی طرح ایک شرارہ کے انتظار میں تھی وہ شرارہ اس بطل جلیل (حضرتﷺ ) کی صورت میں آسمان سے آیا اورتمام نوح انسانی کو شعلہ صفت بنا گیا۔(ٹامس کارلائل)

محمدﷺ نہ صرف ایک عظیم القدر مذہب کے پیامبر تھے بلکہ وہ ایک ایسے معاشرتی اور بین الا قوامی انقلاب کے معلم تھے جس کی نظیر ٗ  تاریخ نے کبھی نہیں دیکھی۔(جارج ریواری)

محمدﷺ ایک عظیم ہستی اور صحیح معنوں میں انسانیت کے نجات دہندہ ہیں۔(جارج برنارڈ شا)

ہمیں بلا تکلف اس حقیقت کا اعتراف کر لینا چاہئے کہ تعلیم محمد ﷺ نے ان تاریک توہمات کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جریرہ عرب سے باہر نکال دیا جو صدیوں سے اس ملک پر چھا رہے تھے۔(سر ولیم میور)

قرآن مجید میں وہ سب کچھ موجود ہے جو ایک بڑے مذہب میں ہونا چاہئے اور جو ایک بزرگ انسان محمدﷺ میں موجود تھا۔(سٹینلی لین پول)

ظلم ٗ محمد ﷺ کی سَرِشْت میں ہی نہ تھا-(لین پول)

آج تک انسانیت کی تاریخ میں اسلام کے سوا کوئی ایسی تہذیب پیدا نہیں ہوئی جو مادہ اور روح کو یکجاکر سکے۔یہ نظام انسان کے ظاہر اور باطن کو سنوارتا اور روحانی و مادی تقاضوں میں توازن پیدا کرتا ہے۔(پی -اے سرونگ)

مقاصد کی خوبی اور مطالب کی خوش اسلوبی کے اعتبار سے یہ کتاب(قرآن) تمام آسمانی کتابوں پر فائق ہے۔(ڈاکڑ مورسیس)

اگر یورپ پر کوئی دین حکمرانی کر سکتا ہے تو وہ صرف حضرت محمدﷺ کا اسلام ہے۔(برنارڈشا)

جب میں یہ کتاب(قرآن پاک) پڑھتا ہوں تو میری روح میرے جسم میں کانپ جاتی ہے-(گوئٹے)

قرآن میں درج قوانین ہی اخلاقی قوانین کا کام دے سکتے ہیں۔(مسٹر مارما ڈیوک پکتھال)

یہ کتاب (قران) ایسے دانش مندانہ اصلوں اور عظیم الشان قانونی انداز پر مرتب ہوئی ہے کہ سارے جہاں میں نظیر نہیں مل سکتی۔(ڈاکٹر گبن)

جوں جوں قرآن پر غور کرتا ہوں ٗ میرے دل میں اس کی قدر و منزلت بڑھتی جاتی ہے۔پروفیسر اڈورڈجی براؤن)

قرآن بلاشبہ عربی زبان کی سب سے بہترین اور مستند کتاب ہے۔کسی انسان کا علم ایسی معجزانہ کتاب نہیں لکھ سکتا اور یہ مُردوں کو زندہ کرنے سے بڑا معجزہ ہے۔ایک امی بھلا کس طرح ایسی بے عیب اور لاثانی طرز عبارت تحریر کر سکتا ہے۔(جارج سیل)

مسلمانوں کے نزدیک اسلام کو سیاست سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔کیونکہ اسلام ایک ہمہ گیر نظام حیات ہے جو انسانی افکار اور اعمال کی ایسی راہنمائی کرتا ہے جس کی نظیر اہل مغرب کے یہاں ناپید ہے۔(مشہور امریکی جریدے “لائف”)

قرآن کی روشنی سے یونان کی مردہ عقل اور علم کو زندگی مل گئی۔(ڈی اش)

یہ ایک ایسی کتاب (قرآن) ہے جو پڑھتے وقت فوارً ہی ہمیں مسخر کر لیتی ہے، مُتَحَیَّر بنا دیتی ہے اور آخر میں ہم سے تعظیم کرا کے چھوڑتی ہے۔یہ کتاب ہر زمانہ میں اپنا زور اثر دکھاتی رہے گی۔(روڈ ول)

اسلام کو جو لوگ وحشیانہ مذہب کہتے ہیں وہ غلطی پر ہیں۔ہم دعویٰ کرتے ہیں کہ قرآن میں تمام آداب اور اصول حکمت و فلسفہ موجود ہیں۔(موسیو سیدیو)

رُوئے زمین سے اگر اسلام مٹ گیا ٗ مسلمان نیست و نابود ہو گئے تو پھر بھی قرآن کی حکومت ہمیشہ رہے گی۔(موسیو گاسٹن کار)

میرا ایمان ہے اگر الہامی دنیا میں کوئی شے ہے اور الہام کا وجود مکمل ہےتو قرآن شریف ضرور الہامی کتاب ہے۔(ریورنڈ آر یکسوئل کنگ)

زمین سے اگر قرآن کی حکومت جاتی رہے تو دنیا کا امن و امان کبھی قائم نہ رہ سکے۔(موسیلو کاسٹن کار)

اسلام کو جو لوگ وحشیانہ مذہب کہتے ہیں انہوں نے قرآن کی تعلیم کو نہیں دیکھا۔جس کے اثر سے عربوں جیسی غیر مہذب اور جاہل ترین قوم کی معیوب عادات کی کایا پلٹ گئی۔(موسلیو میڈیو)

قرآن وحدانیت کا سب سے بڑا گواہ ہے۔ایک موحد فلسفی ٗ اگر کوئی مذہب قبول کر سکتا ہےتو وہ اسلام ہی ہے۔غرض سارے جہان میں قرآن  کی نظیر نہیں مل سکتی۔(ڈاکڑ گبن)

قرآن مذہبی قواعد اور احکام ہی کا مجموعہ نہیں ہے بلکہ اس میں اجتماعی اور سوشل احکام بھی ہیں جو انسانی زندگی کے لئے ہر حالت میں مفید ہیں۔(موسیو اوجین کلاخل)

پروفیسر گوردت سنگھ دارا اپنی کتاب” رسول عربیﷺ” میں لکھتے ہیں۔

“سبحان اللہ! کیا ٹھکانہ دریائے رحمت کی طغیانی کا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے اپنے قتل کے قصد کرنے والوں کو اپنی نور چشم کے قاتلوں کو، اپنے چچاکا کلیجہ کھانے والوں کو سبھی کو معافی دے دی اور قطعی معافی۔قتل عام دنیا کی تواریخ میں اکثر سنتے تھے مگر قاتلوں کی معافی نہ سنی تھی اور جو عقل سے پوچھوں تو وہ اب تک بھی نہ مانے کہ ایک بندۂ خدا بندگان خدا پر اتنا رحم و فضل کر سکتا ہے کہ قاتلوں کو معافی عام دے دے۔مگر بیچاری بھولی بھٹکی عقل کو اس ایک کی کیا خبر۔وہ  “ایک” رسول خدا، وہ “ایک” رحمت کا دریا۔اسے کینہ سے کام نہ انتقام سے غرض وہ رحم کا چشمہ،وہ محبت کا منبع ،وہ بندۂ کبریا،وہ حبیب خدا ﷺ۔

میرا تعلق ایک یسے مذہب سے ہے جسے عام طور پر الہامی مذاہب کے دائرے سے خارج سمجھا جاتا ہے۔تا ہم میں اپنے آپ کو اس قابل پاتی ہوں کہ اس عالمگیر اخوت کا آپ کے سامنے اعتراف کروں جس کے نقش میرے دل پر موجود ہیں اور حضرت محمدﷺ کی پاکیزہ اور شاندار کوششوں کا نیتجہ ہیں۔اس پاک انسان نے اپنے آپ کو پرستش کا محل قرار نہیں دیا۔اس کو انسان کی طاقت اور کمزوری کا پورا پورا علم تھا۔ وہ بنی نوع انسان کے اندر تھا۔اپنے رات دن کے عملی نمونوں سے اس مقدس انسان نے اپنے پیروکاروں کو سکھلایا کہ زبان سے جو  کچھ کہتا ہے اور جس بات کی تلقین کرتا ہے اس پر اس کا خود بھی عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔(مسز سروجنی نائیڈو)

روسی فلاسفر “ٹالسٹائی” کی کتاب “پیغمبر اسلام” سے ایک اقتباس

محمدﷺ کی بعث سے پہلے اہل عرب جنگ کے قیدیوں اور اپنی اولاد کو قربان کرتے تھے۔بیٹیوں کو زندہ درگور کرتے تھے۔جنگ و قتال کا بازار ہر وقت گرم رکھتے تھے۔غرض سنگ دلی ٗ انتقام ٗ خونزیزی وغیرہ برے اخلاق سے متصف تھے۔آپ ﷺ نے ان سب اوصاف کا قلع قمع کر کے اہل عرب کو اللہ تبارک و تعالیٰ کی عبادت کی دعوت دی۔۔۔آپ ﷺ کے یہ عظیم الشان کارنامے اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ آپ ایک بڑے مصلح تھے اور آپ میں ایک مافوق العادت طاقت تھی۔

انحضرت ﷺ نے جو پیغام دیا ہے وہ تمام کائنات کے لئے ہے۔اگر صحیح جذبے کے تحت دیکھا جائے تو غیر مسلم بھی ان کی تعلیم اور زندگی سے بہت کچھ سکیھا سکتے ہیں۔(اجیت پرشاد)

محمدﷺ نے اپنی ذہانت سے بیک وقت سیاسی حالت،مغربی عقائد اور ضابطہء اخلاق کی اصلاح کر دی۔اہل عرب کو قبیلوں کی جگہ ایک قوم بنا دیا۔کئی وحشی قومیں جنہیں اسلام نے اپنی آغوش میں لیا نعمائے اسلام کی وارث بنتی چلی گئیں۔(ریوبٹتیس)

محمدﷺ کی خصوصی توجہ کا مرکز غلاموں کی طرح یتیم بھی رہے۔وہ خود بھی یتیم رہ چکے تھے۔اس لئے دل سے چاہتے تھے کہ جو حسن سلوک ان کے ساتھ خدا نے کیا ہے۔وہی دوسروں کے ساتھ رکھیں۔(باسورتھ اسمتھ)

میرے خیال میں تاریخِ عالم کے عظیم ترین لیڈر محمدﷺ تھے۔تاجدارِ ریاست ٗ دینی راہنما عظیم سپہ سالار۔تینوں خوبیاں اُن میں یکتا انداز سے جمع ہو گئی تھیں۔موسیٰ علیہ السلام جیسا عظیم پیغمبر بھی اس معاملے میں ان سے پیچھے نظر آتا ہے۔(جولز میسر مین ٗ اوور ہسٹر یز گریٹ لیڈرز)

یہ وہ کتاب ہے جس میں مسئلہ توحید ایسی پاکیزگی اور جلال و جبروت اور کمال یقین کے ساتھ بیان کیا گیا ہے کہ اسلام کے سوا اور کسی مذہب میں اس کی مثال مشکل سے ملے گی۔(پروفیسر اڈوائرے مونتے)

ہماری معلومات کے مطابق حضرت محمدﷺ عظیم ترین انقلابی رہنما ہیں۔انہوں نے انسانیت کی پوری تاریخ پر ایسا نقش مرتسم کیا ہے جسے صدیوں کے بعد بھی کوئی مٹا نہ سکا۔بے شک آپ اس وقت ظاہر ہوئے جب تاریخ انسانیت دوراہے پر کھڑی تھی اور پھر آپ نے تاریخ کو ایک نئے اور تعمیری رخ پر لگا دیا۔(موسیو لیبان فرانسیسی ماہر عمرانیات)

دنیا کا سب سے بڑا انسان وہ ہے جس نے دس برس میں ایک نئے دور اور کامیاب تمدن کی بنیاد رکھی۔(ڈاکڑ جانسن)

یہ وہ مقدس کتاب ہے جو اس وقت تمام دنیا کے ایک چوتھائی حصہ میں معتبر اور مسلم سمجھی جاتی ہے۔(انکس لوازون)

قرآن نے نظام تہذیب و تمدن پیدا کیا۔شائستگی کی رُوح پھونکی ٗ سول گورنمنٹ کا نظام اور حدود عدالت کے قیام میں بڑا معاون ثابت ہوا۔(مسڑ اے-ڈی ماریل)

Some Useful Articles

About Shoaib Akram

admin

I've been in the business of writing, marketing, and web development for a while now. I have experience in SEO and content generation. If you need someone who can bring life to your words and web pages, I'm your guy.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked

{"email":"Email address invalid","url":"Website address invalid","required":"Required field missing"}
Subscribe to get the latest updates