اگر آپ آئن لائن (Online) فلیڈ کے اندر پیسے کمانا چاہتے ہیں تو گوگل ایڈسینس (Google AdSense) اس کے لئے سب سے آسان اور موثر ذریعہ ہے۔
اس آرٹیکل کے اندر ہم آپ کو پوری تفصیل کے ساتھ گوگل ایڈسینس کے بارے میں انفارمیشن (معلومات) مہیاکریں گے تاکہ آپ میں سے وہ لوگ جو اس سفر کا آغاز کرنا چاہتے ہیں یا پھر وہ آگے ہی کر چکے ہیں تو ہماری یہ تحریر اُن کے لئے مشعل راہ کا کام دے سکے۔
اس آرٹیکل کے اندر ہم نہ صرف آپ کو یہ بتائے گے کہ گوگل ایڈسینس کیا ہے؟ اور یہ کس طرح کام کرتا ہے؟ بلکہ شروع سے لے کر ایک ویب سائٹ کو کامیاب کرنے کے لئے کن کن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے،اس پر کتنا خرچہ آسکتا ہے،ویب سائٹ پر (Traffic) لانے کے لئے (Search Engine Optimization) دوسر ے لفظوں میں ایس-ای-او(SEO) کہاں سے سیکھی جا سکتی ہے، بلاگنگ (Blogging)کے لئے سب سے اچھا پلیٹ فارم (platform)کون سا ہے،ورڈ پریس(WordPress) یا پھر بلاگر(Blogger)؟اور سب سے اہم بات یہ کہ ہم اپنی ویب سائٹ کو گوگل ایڈسینس سے کس طرح اپروپ کروا سکتے ہیں۔
تو چلیے ہم اپنے اس حسین سفر کا آغاز کرتے ہیں۔
What is Google AdSense? How AdSense works? Meaning of AdSense?
سب سے پہلے ہم یہ دیکھتے ہیں کہ گوگل ایڈسینس ہے کیا ؟ اور یہ کس طرح کام کرتا ہے؟
تو پیارے دوستوں! گوگل ایڈسینس ایک ایڈورٹائزنگ نیٹ ورک(Advertising Network) جو کہ گوگل خود چلاتا ہے اور یہ بلاگرز(Bloggers) اور ویب سائٹ مالکان (Website Owners) کو یہ موقعہ مہیا کرتا ہے کہ وہ آئن لائن(Online) کما سکے۔
اس کے بدلے میں گوگل (Google) ہماری ویب سائٹ پر اشتہارات(Ads) چلاتا ہے اور یہ اشتہارات(Ads) ٹیکسٹ،تصویر، یا پھر ویڈیوز کی شکل میں ہو سکتی ہیں۔
یہ بات یاد رہے کہ گوگل ایدسینس (Google AdSense) اپکی ویب سائٹ(Website) کے مواد(Content) کے لحاظ سے ویب سائٹ پر آنے والے زائرین(Visitors) کی دل دِلچَسْپی(interest) کے مطابق اشتہارات(Ads) دِکھاتاہے۔اور وہ اشتہارات(Ads)کافی حد تک اس کے ذاتی رُجْحانات(personal interest)کے مطابق ہوتی ہیں جس سے گوگل ایدسینس(Google AdSense) سے پیسے کمانے کے مواقع بڑی حد تک بڑھ جاتے ہیں۔
Google AdSense Requirements
گوگل ایڈسینس کے پروگرام میں شامل ہونے کے لئے کچھ ہدایات پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔اگر آپ ان تمام چیزوں کو ذہن میں رکھے گے تو آپ کی ویب سائٹ بہت جلد گوگل ایڈسینس سے اپروو(approve)ہو جائے گی۔
اس میں تین سب سے بنیادی چیزیں ایسی ہیں جو کہ گوگل نے خود بڑی سختی سے بیان کی ہوئی ہیں،اورانہوں نے پورا ایک مضمون(article) بھی اس پر لکھا ہوا ہے۔
تو آئیے ہم اِن تمام چیزوں کو ایک ایک کر کے دیکھتے ہیں۔
1 | Do you have your own unique and interesting content?
مائیکروسافٹ(Microsoft) بانی بل گیٹس(Bill Gates) نے ایک دفعہ کہا تھا کہ
"Content is a King"
25سال پہلے کہی گئی یہ بات آج بھی پوری سچائی کے ساتھ اور زیادہ اہمیت لئے چلی آ رہی ہے۔
کسی بھی ویب سائٹ کی کامیابی کا راز اس چیز میں ہےکہ وہ کس قدر معیاری اور کمال کا مواد(Content) پیدا کرتی ہے۔
ہر ویب سائٹ کو چاہیے کہ وہ اپنے users کو وہ مواد(Content) مہیا کریں جو اُن کی ضروریات کو پوری کرتا ہوں اور ساتھ ساتھ ایس-ای-او (Search Engine Optimization) کے بنیادی طریقوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنے کونٹینٹ (Content) کو Search Engine جیسا کہ گوگل اور بنگ(Bing) کے لئے بہتر سے بہتر بنانا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ہماری ویب سائٹ تک رسائی (پہنچ) کر سکے۔
یاد رہے کہ گوگل کا اس نکتے کو بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ کی ویب سائٹ پر تمام مواد(content)آپ کا ہونا چاہیے۔اگر آپ کسی اور کا کونٹینٹ (Content)کاپی کرنے کی کوشش کر یں گے تو گوگل کبھی بھی آپ کی ویب سائٹ کو گوگل ایڈسینس کے لئے اپروو نہیں کریں گا۔
اس لئے اگر آپ کی ویب سائٹ پر مواد(Content) آپ کا پنا ہے اور آپ کا اس پر ایس -اسی -او(SEO)کی بہترتکنیک(techniques)کو اِستعمال کرتے ہوئے organic traffic لانے کے اندر کامیاب ہو جاتے ہیں تو آپ کو گوگل ایڈسینس کی اپروول(approval) سے کوئی نہیں روک سکتا۔
2 | Does your content comply with the AdSense Program policies?
اور دوسری اس میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کی ویب سائٹ پر موجود کونٹینٹ (Content) کا گوگل ایدسینس کیا پالیسیاں(Policies) کے بیان کئے ہوئےاصلوں کے مطابق ہونا بہت ضروری ہے۔
وہ تمام اصول و ضوابط مندرجہ ذیل ہیں:
جیسا کہ پہلے ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ کہ گوگل ایدسینس (Google AdSense) تب ہم کو پیسے دیتا ہے جب کوئی بھی ہماری ویب سائٹ موجود شخص ہماری Ads پر کلک(Click) کرتا ہے۔
لیکن اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں،کہ آپ اپنے دوستوں یا پھر اپنے قریبی رشتے داروں کو ان Ads پر clicks کرنے کے لئے بولیں! یاد رہے یہ کام ہر گز مت کیجئے گا،ورنہ آپ کا اکاونٹ اُسی وقت بلاک کر دیا جائے گا۔
آپ اپنی ویب سائٹ پر کسی قسم کا بھی فائدہ لینے کے لئے گوگل ایدسینس کی پالیسیاں(Policies) کی خلاف ورزی نہیں کریں گے، جیسا کہ:
- اپنی ویب سائٹ پر ایسے مواد(content) کو لنک کرنا جو آپ کی ویب سائٹ پر موجود ہی نہیں۔
- Users کو ایسے pages کی طرف Redirect کروانا کہ جن کو کوئی مقصد ہی نہیں ہے۔یا پھر جان بوجھ کر اُن کو دکھوکہ دینا۔
- کچھ لوگ جھوٹ موٹ کی Traffic حاصل کرنے کے لئے جھوٹے دعویٰ کرتے ہیں جیسا کی براہ راست میچ کو دکھانا یا پھر کسی اہم فائل(File) کا غلط ڈاؤن لوڈ(Download) لنک دینا جو کہ کام ہی نہ کرتا ہوں ۔ اس طرح کی ویب سائٹس کو کوگل بلاک کر دیتا ہےاور اس کے ساتھ اُن ویب سائٹس کو indexing کے اندر بہت نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
3 | Are you at least 18 years old?
اس میں تیسرا اہم نقطہ ( point) یہ ہے کہ آپ کی عمر اٹھارہ سال سے اوپر ہونی چاہیے۔وہ اس لئے کہ جب آپ کا ایڈسینس اکاونٹ(AdSense Account ) اپروو ہو تا ہے تو گوگل کچھ طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے آپ کی تصدیق کرتا ہے تا کہ وہ جان سکیں کہ آپ واقعی کسی ملک کے رہائش پذیر ہیں۔ آپ کی یہ تصدیق آپ کے قومی شنا ختی کارڈ کے ذریعے ہونا ہوتی ہے۔
(نوٹ) گوگل ہم چار مہینے تک کا وقت دیتا ہے اگر اس وقت میں ہم اپنی تصدیق نہ کروا سکیں گوگل ہمارے اکاونٹ کو بلاک کر دیتا ہے۔
اس لئے آپ اس شخص کے نام پر اپنا اکاونٹ بنائیں جس کا قومی شناختی کارڈ موجود ہے۔
Sir mene AdSense ka course kerna hyy kaa aap mojy gide ker sakty hoo