• Home
  • /
  • Blog
  • /
  • Hazrat Imam Hussain Quotes | Imam Hussain Quotes In Urdu

Hazrat Imam Hussain Quotes | Imam Hussain Quotes In Urdu

Posted in Urdu Quotes   on  September 11, 2021 by Shoaib

Design By Freepik

Hazrat Imam Hussain Quotes

جس چیز کو تم نہ سمجھ سکتے ہو اور نہ حاصل کر سکتے ہو اس کے در پے کیوں ہوتے ہو؟

جب تم جن لو کہ تم حق پر ہو تو پھر نہ جان کی پروا کرو نہ مال کی۔

جلد بازی حماقت ہے اور یہ انسان کی بدترین کمزوری ہے۔

جو کوئی اپنے مذہب کو قیاس کے ترازو میں تولتا ہے وہ ہمیشہ شکوک و شبہات میں پڑا رہتا ہے۔

کسی شے سے زیادہ خواہش اور حرص محض بری ہی نہیں،مہلک بھی ہوتی ہے۔

دولت کا بہترین مصرف یہ ہے کہ اس سے عزت و آبرو کو برقراررکھ۔

وہ سب رخصت ہو گئے جن سے محبت تھی اور اب میں ان لوگوں میں ہوں جو مجھے پسند نہیں۔

اپنے کام کے صلے کی ،واجب سے زیادہ امید نہ رکھو۔

دنیا کا رنگ بدل گیا،وہ نیکی سے محروم ہو گئی۔کوئی نہیں جو ظالم کو ظلم سے روکے۔

وقت آگیا ہے کہ مومن سچائی کی راہ میں بے چین ہو کر نکل پڑے اور اپنا سب کچھ اللہ کی راہ میں قربان کر دے۔

بہترین سکون یہ ہے کہ خدا کی اطاعت پر خوش رہو۔

حلم اور بردباری انسانی سیرت کو آراستہ کرتی ہے۔

عظمت و بزرگی کا بہترین ذریعہ سخاوت اور نیک عمل ہے۔

بدترین حاکم وہ ہے جو اپنے مخالفوں کے سامنے بزدل ثابت ہو اور نامردی دکھائے لیکن کمزور اور محکوموں کے سامنے جرات کا ،مظاہرہ کرے۔

اگر زمانہ تیرے ٹکڑے بھی اڑا دے تو پھر بھی مخلوق کی طرف مائل نہ ہو۔

ذلت برداشت کرنے سے موت بہتر ہے۔

اگر جسموں کے لئے موت ہی مقدر ہے تو انسانوں کو راہ خدا میں شہید ہونا بہتر ہے۔

ظالموں کے ساتھ زندہ رہنا بجائے خود جرم ہے۔

حماقت کیا ہے؟ کمینوں کا اتباع اور گمراہوں کی اطاعت۔

Some Useful Articles

About Shoaib Akram

admin

I've been in the business of writing, marketing, and web development for a while now. I have experience in SEO and content generation. If you need someone who can bring life to your words and web pages, I'm your guy.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked

{"email":"Email address invalid","url":"Website address invalid","required":"Required field missing"}
Subscribe to get the latest updates