• Home
  • /
  • Blog
  • /
  • Khwaja Shamsuddin Azeemi Quotes

Khwaja Shamsuddin Azeemi Quotes

Posted in Khwaja Shamsuddin Azeemi   on  June 9, 2021 by Shoaib

ہمارا دوست

ہم جب کائنات کی تخلیق پر غور کرتے ہیں تو ہمیں یہ پتہ چلتا ہے کہ ہماری کائنات اللہ کی آواز ہے ۔ اللہ نے اپنی آواز میں کن کہا تو ساری کائنات وجودمیں آگئی۔ خدا جب اپنا تعارف کراتا ہے تو کہتا ہے کہ میں مخلوق کا دوست ہوں۔ جس طرح ایک باپ اپنے بیٹے کو نہیں بھولتا اسی طرح خدا بھی اپنی مخلوق کو کبھی فراموش نہیں کرتا ۔ وہ خدا جو ہمارا رب ہے ہمارے لئے ہر طرح کے وسائل پیدا کرتا ہے اور ہمیں زندگی کے نئے نئے مراحل اور نئے نئے تجربات سے گزارتا رہتا ہے بلا شک و شبہ ہمارا دوست ہے ۔

 کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

محبت

اللہ کہتا ہے میں چھپا ہوا خزانہ تھا، پس میں نے محبؔت کے ساتھ مخلوق کو پیدا کیا تا کہ میں پہچانا جاؤں ۔ محل نظر یہ بات ہے کہ اللہ خود کہتا ہے ’’میں نے محبت کے ساتھ تخلیق کیا ہے ۔‘‘ یعنی اللہ کو پہچا ننے کا واحد ذریعہ محبت ہے اور اللہ سے دور کرنے والا جذبہ محبت کے برعکس نفرت ہے ۔

محبوب

بچہ چھوٹا ہوتا ہے تو اپنے ماں باپ کو پیار کرتا ہے پھر اپنے بہن بھائی کو اور جیسے جیسے بڑا ہوتا ہے وہ اپنے کنبے، سماجی، فرقے، ملک، قوم اور نوع انساں سے پیار کرنا شروع کر دیتا ہے لیکن اس کے باوجود مطمئن نہیں ہوتا۔ اس کے اندر محبت اور پیار کی تشنگی باقی رہتی ہے۔ آج کا بچہ کل کا بوڑھا ہونے تک پیاسا ہی رہتا ہے اور یہ تشنگی اس وقت تک نہیں بجھتی جب تک وہ نہیں جان لیتا کہ سچا، بے غر ض اور عظیم و الشان محبوب کون ہے پیار کی پیاس اس وقت بجھ جاتی ہے جب ہم اپنے لازوال محبوب جلؔ جلالہٗ کو آنکھ سے دیکھ لیتے ہیں۔

Some Useful Articles

About Shoaib Akram

admin

I've been in the business of writing, marketing, and web development for a while now. I have experience in SEO and content generation. If you need someone who can bring life to your words and web pages, I'm your guy.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked

{"email":"Email address invalid","url":"Website address invalid","required":"Required field missing"}
Subscribe to get the latest updates