سارے عالم کی تاریخ ہمیں بتلاتی ہے کہ اخلاق سے گرے ہوئے وسائل سے کبھی نیک نتائج حاصل نہیں ہو سکتے۔(ایس-ٹی- کامرج)
میرے علم اورعزت و کامیابی کا راز یہ ہے کہ میں نے اپنے جہل کو سمجھ لیا ہے۔(بقراط)
کم ہمت اور بے حوصلہ لوگ مصائب سے مغلوب ہو جاتے ہیں۔لیکن عالی ہمت ان پر غالب آتے ہیں۔(ارڈنگ)
بہت سے کام نہیں بلکہ ایک ہی کام بہت سا کرنا چاہئے۔
کوئی شخص اُس وقت تک اعلٰی درجہ حاصل نہیں کر سکتا ب تک اسے اپنے موجودہ درجے سے نفرت نہ ہو۔
زندگی کو سمجھنے کے لئےماضی پر نظر دوڑانی چاہئے اور زندہ رہنے کےلئے مستقبل پر نظر رکھنی چاہئے۔
فقط انہی لوگوں کو جینے کا حق ہے جو موت سے ہراساں نہیں ہوتے۔(جنرل میکارتھر)
خامیوں کا احساس کامیابیوں کی کنجی ہے۔(بقراط)
قدرت خوشحالی بخشے تو اپنی آرزوؤں کو وسیع نہ کرو۔(براؤن)
جس شخص کو اپنے کام سے دلچپسی نہ ہو وہ کسی قسم کی مصروفیت میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔