بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
خدائے رحمٰن ورحیم نے اس کتاب ِ عظیم کو اس لئے نازل کیا ہے کہ اُس نے اشیائے کائنات اور نوعِ انسان کی نشونما کی جو ذمہ داری لے رکھی ہے، وہ پوری ہو جائے۔ ( 6 : 12 ) ، ( 6 : 54 ) ۔ یہ نشوونما، وحی کی راہنمائی کے بغیر ممکن نہیں۔ ( 10 : 57 – 58 ) ، ( 17 : 82 ) چونکہ انسانی دنیا میں خدا کی ذمہ داریاں انسانوں کے ہاتھوں پوری ہوتی ہیں، اس لئے خدا کے بندوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ جس کام کا بھی ارادہ کریں اُس سے مقصد خدا کے اِس پروگرام کی تکمیل ہو۔ ( 6 : 163)۔
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴿1﴾
(1) (اس مقصد کے لئے جس کا ذکر سابقہ سورة میں کیا گیا ہے) ہمیں اس خدا کے قانون سے اور زیادہ قریب ہوجانا چاہئے جس کے پیش نظر (کسی خاص گروہ‘ قبیلہ‘ جماعت‘ یا قوم کی نہیں بلکہ) پوری کی پوری انسانیت کی نشوونما ہے۔ وہ ربّ الناّس ہے۔ (1 :1) ۔
(To achieve the objective mentioned in the preceding Surah) We should come closer to the Divine Law which provides for the nourishment of the whole of humanity (and not of a particular group of people or tribe). He is the Rabb of the whole world (1:1);
مَلِكِ النَّاسِ﴿2﴾
(2)یعنی اس خدا کے قانون سے قریب تر جس کے سوا‘ کسی کو حق حاصل نہیں کہ انسانوں سے اپنی اطاعت کرائے۔ ساری کائنات میں غلبہ واقتدار اُسی کا ہے کے قوانین کی محکومیت انسان کو اختیار کرنی چاہئے۔ وہ ملک النّاس ہے۔
This is the law of the Almighty, Who is the only One with the right and authority to ask for obedience from mankind. His Authority and power prevails in the universe, so people should only accept His sovereignty. He is the sole Sovereign of all mankind.
اِلٰهِ النَّاسِ﴿3﴾
(3) اور وہی ہے جس کا قانونِ حفاظت تمام نوع انسان کی پناہ دے سکتا ہے ۔ اسی سے انسانیت تمام خطرات سے محفوظ رہ سکتی ہے ۔ وہ الٰہ النّاس ہے۔
Only His Law can provide protection to all mankind and it is only in this way that human beings can be safe from all dangers. He is the ILAHA of the whole of mankind.
مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ ڏ الْخَنَّاسِ﴿4﴾
(4-5) اس خدا کے قوانین کے ساتھ زیادہ سے زیادہ متمسک رہ کر‘ ہمیں محتاط رہنا ہوگا ان لوگوں کی وسوسہ انگیزیوں سے جو دبے پاﺅں آتے ہیں اور چپکے ہی چپکے کانوں میں کچھ پھونک کر پچھلے پاﺅں لوٹ جاتے ہیں‘ اور اس طرح لوگوں کے دلوں میں وساوس پید اکرکے ان کے عزم راسخ کو کمزور کر دیتے ہیں۔
While strictly adhering to the Divine Laws, we have to be extremely cautious of the people who come stealthily to whisper into peoples’ ears and then withdraw, thus creating doubts in their minds and weakening their firm resolve.
الَّذِيْ يُوَسْوِسُ فِيْ صُدُوْرِ النَّاسِ﴿5﴾
(4-5) اس خدا کے قوانین کے ساتھ زیادہ سے زیادہ متمسک رہ کر‘ ہمیں محتاط رہنا ہوگا ان لوگوں کی وسوسہ انگیزیوں سے جو دبے پاﺅں آتے ہیں اور چپکے ہی چپکے کانوں میں کچھ پھونک کر پچھلے پاﺅں لوٹ جاتے ہیں‘ اور اس طرح لوگوں کے دلوں میں وساوس پید اکرکے ان کے عزم راسخ کو کمزور کر دیتے ہیں۔
While strictly adhering to the Divine Laws, we have to be extremely cautious of the people who come stealthily to whisper into peoples’ ears and then withdraw, thus creating doubts in their minds and weakening their firm resolve.
مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ﴿6﴾
(6)یہ کچھ‘ جانے پہچانے لوگوں کی طرف بھی ہوتا ہے اور ایسے لوگوں کی طرف سے بھی‘ جو اجنبی اور بیگانے ہوتے ہیں۔ نیز ایسی مخفی قوتوں(غیر محسوس پراپیگنڈے کے نفسیاتی اثرات) کے ذریعے بھی جو بظاہر نظر نہیں آتیں۔
(اس نئی منزل میں داخل ہوتے وقت ان تمام تخریبی قوتوں کی شر انگیزیوں سے محتاط رہنا ہو گا۔ یہ احتیاط اسی صورت میں ہو سکتی ہے کہ تم زیادہ سے زیادہ قوانین خداوندی کی اطاعت کرو)۔
All this is done by people who are known and familiar to you as well as by strangers; as well as through intangible forces (which operate through imperceptible psychological propaganda).
In order to sustain the Divine System, one has to be every careful and cautious of these evil and destructive forces. The only way to do so is to always fully obey the Divine Laws.